۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ دکن

حوزہ/کرناٹک کے گلبرگہ شہر کو صوفی سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر خواجہ جنیدی بغدادی کے بارہویں پیڑھی کے پوتے شیخ محمد سراج الدین جنیدی کی درگاہ بھی موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد کے خطیب و امام حافظ محمد فخرالدین نے کہا کہ محمد سراج الدین جنیدی بہمنی دور کے بزرگ تھے۔ بہمنی سلطنت کے بانی علاؤالدین حسن بہمنی حضرت کے خاص مرید تھے، انہیں حضرت سے بڑی عقیدت تھی۔

محمد سراج الدین جنیدی 'شیخ دکن‘ کے لقب سے مشہور ہیں،  محمد سراج الدین جنیدی کے ہاتھوں بہمنی سلطنت کے پانچ بادشاہوں کی تاج پوشی عمل میں آئی تھی۔ جن میں بہمنی سلطنت کے بانی علاؤالدین حسن بہمنی، محمد شاہ بہمنی، مجاہد شاہ بہمنی، محمود شاہ بہمنی شامل ہیں۔

Hazrat Sheikh Muhammad Siraj-ud-Din Junaidi is known as 'Sheikh Deccan'

شیخ محمد سراج الدین جنیدی کی درگاہ کے گنبد کو 700 سال قبل یوسف عادل شاہ نے تعمیر کروایا تھا۔ شیخ محمد سراج الدین جنیدی  نے بہمنی سلطنت میں متعدد مدارس، مساجد، خانقاہوں کی بنیاد رکھی تھی اور غریب عوام کے لیے روزانہ عام لنگر کا اہتمام کیا کرتے تھے۔

Hazrat Sheikh Muhammad Siraj-ud-Din Junaidi is known as 'Sheikh Deccan'

شیخ محمد سراج الدین جنیدی کی یاد 15,16,17 شوال المکرم کو منائی جاتی ہے جبکہ ہر سال اس  موقعہ پر غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ ان تقاریب میں ملک کے مختلف علاقوں سے بلا لحاظ مذہب و ملت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .